AD (728x60)

Powered by Blogger.

Follow me on Dailymotion

Friday, March 13, 2015

ڈیٹا کو مستقل طور پر خذف کیسے کریں؟

Share & Comment

ڈیٹا کو مستقل طور پر خذف کیسے کریں؟

    آپ نے درست پڑھا ہے کہ ڈیٹا کو ڈیلیٹ کردینے کے بعد بھی اسے واپس حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہم یہاں فرض کررہے ہیں کہ آپ مائیکروسافٹ ونڈوز استعمال کررہے ہیں۔ جب بھی آپ کسی فائل یا فولڈر کو ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ ری سائیکل بِن میں جاتی ہے جسے وہاں سے دوبارہ اُس کی جگہ پر بحال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ رِی سائیکل بِن کو بھی خالی کردیں تب بھی ڈیٹا ہارڈڈسک سے مکمل طور پر حذف نہیں ہوتا۔ ونڈوز اور دیگر آپریٹنگ سسٹم ڈیلیٹ کئے جانے والے ڈیٹا کو ہارڈڈسک سے حذف کرنے کے بجائے اس کو نشان ذد کردیتے ہیں کہ یہ جگہ خالی ہے اور اس پر لکھا جاسکتا ہے۔ اسی لئے ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر ہارڈڈسک پر نشان ذد جگہ کو پڑھ کر فائلیں بحال کرلیتے ہیں۔

    ڈیٹا کو اس طرح ڈیلیٹ کرنا کہ اسے دوبارہ بحال یا recover نہ کیا جاسکے، زیادہ مشکل کام نہیں۔ اس کے لئے آپ کو ایک ایسا سافٹ ویئر درکار ہوگا جو کہ ڈیلیٹ ہوچکے ڈیٹا کی جگہ لایعنی قسم کا ڈیٹا بار بار لکھے اور اسے حذف کرے۔ اس طرح اصل ڈیٹا ضائع ہوجاتا ہے اور اس کی جگہ بیکار یا گاربیج ڈیٹا آجاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے درجنوں مفت سافٹ ویئر دستیاب ہیں۔ ان میں سے کچھ سافٹ ویئر کے روابط درج ذیل ہیں:
    Eraser:    http://eraser.heidi.ie
    File Shredder:        http://fileshredder.org
    Evidence Nuker:    http://evidencenuker.com
    Tags:

    Written by

    We are Creative Blogger Theme Wavers which provides user friendly, effective and easy to use themes. Each support has free and providing HD support screen casting.

    0 comments:

    Post a Comment

     

    Popular Content

    Recent Posts

    Why to Choose RedHood?

    Copyright © IT Big Fun(Urdu/Hindi tutorials) | Designed by Templateism.com